Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: منشیات فروشی کے الزام میں خواتین سمیت 5 افراد گرفتار

آپریشن میں منشیات کے 74 عادی افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا، پولیس
اپ ڈیٹ 21 ستمبر 2023 01:29pm
فوٹو — کراچی پولیس
فوٹو — کراچی پولیس

کراچی پولیس نے منشیات فروش اور عادی افراد کے خلاف تین ہٹّی برج کے نیچے آپریشن کرکے 2 خواتین سمیت 5 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا جبکہ 74 عادی افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انتہائی مطلوب 2 خواتین سمیت 5 افراد کے قبضے سے پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات اور زرفروخدگی برآمد کر لی۔

پولیس کے مطابق گرفتار منشیات فروشوں کی شناخت حنا زوجہ محبوب، مدیحہ زوجہ کاشف، محمد راحیل ولد عبدالصمد، محمد نوید ولد عبدالوحید اور علی نواز ولد عبداللطیف کے ناموں سے ہوئی۔

گرفتار ملزمہ حنا کو اس سے قبل سپر مارکیٹ اور مومن آباد تھانہ میں درج منشیات کے مقدمات میں گرفتار کیا جاچکا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم نوید، علی نواز منشیات کے مقدمات میں پہلے گرفتار ہوچکا ہے، علی نوار منشیات فروش خاتون ملزمہ میڈم امّاں کا رائٹ ہینڈ ہے۔

پولیس نے منشیات کے عادی 74 افراد کو حراست میں لیکر ایدھی ری ہیبلیٹیشن سینٹر نوری آباد منتقل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تمام گرفتار منشیات فروشوں کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

karachi

Liaquatabad

drugs

Karachi Police

drugs case