Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نگران وزیراعظم اور آئی ایم ایف سربراہ کی ملاقات، امیروں سے مزید ٹیکس وصولی پر زور

مضبوط پالیسیوں کی ضرورت ہے، کرسٹینا جارجیوا
اپ ڈیٹ 21 ستمبر 2023 07:10am

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور آئی ایم ایف کی سربراہ کے درمیان نیویارک میں ملاقات ہوئی ہے جس میں آئی ایم ایف نے امیروں پر مزید ٹیکس عائد کرنے پر زور دیا۔

آئی ایف ایف کی ایم ڈی کرسٹالینا جارجیوا نے ملاقات کی ایک تصویر اور اس حوالے سے ایک بیان جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے معاشی امکانات پر نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے بہت مثبت ملاقات ہوئی، ہم نے اس بات پر اتفاق کیا کہ استحکام، سب کی شمولیت سے پائیدار ترقی، ریونیو جمع کرنے کو ترجیح دینے اور غریب طبقے کے تحفظ کیلیے مضبوط پالیسیوں کی ضرورت ہے۔

نگران وزیراعظم نے کہا کہ ایم ڈی آئی ایم ایف کے ساتھ ملاقات تعمیری رہی۔

ملاقات کے بعد پاکستان کے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ پاکستان سے صرف یہ کہہ رہے ہیں کہ امیروں سے مزید ٹیکس لیے جائیں اور غریبوں کو تحفظ دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ یہی وہ بات ہے جو پاکستان کے عوام بھی چاہتے ہیں۔

IMF PAKISTAN

Anwaarul Haq Kakar