Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہباز شریف کا ایک بار پھر لندن جانے کا امکان

مریم نواز شہباز شریف سے ملاقات کیلئے ان کے گھر جا پہنچیں
شائع 20 ستمبر 2023 08:03pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا ایک بار پھر لندن جانے کا امکان ہے، لندن میں نواز شریف ، شہباز شریف اور مریم نواز کے درمیان اہم ملاقات ہوگی۔

شہباز شریف ایک روز قبل لندن میں ایک مہینہ قیام کے بعد وطن واپس پہنچے تھے اور اب کل صبح (جمعرات کو) دوبارہ لندن روانہ ہوں گے۔

ممکنہ لندن روانگی سے قبل ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز شہباز شریف کے گھر پہنچیں اور ان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پارٹی قائد کی وطن واپسی اور قانونی معاملات پر مشاورت کی گئی۔

london

Shehbaz Sharif