Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

صدر مملکت کی پوسٹ آفس کو پینشنر کے کاٹے گئے ساڑھے 13 لاکھ روپے واپس کرنے کی ہدایت

پوسٹ ماسٹر جنرل پنجاب کی جانب سے تاریخ پیدائش میں غلطی کی بنیاد پر پنشنری مراعات سے ناجائز طور پر رقم کاٹی گئی تھی۔
شائع 20 ستمبر 2023 07:04pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پوسٹ آفس کو پینشنر کے ناجائز طور پر کاٹے گئے ساڑھے 13 لاکھ روپے واپس کرنے کی ہدایت کردی۔

پوسٹ ماسٹر جنرل پنجاب کی جانب سے تاریخ پیدائش میں غلطی کی بنیاد پر پنشنری مراعات سے ناجائز طور پر رقم کاٹی گئی تھی۔

شکایت کنندہ نے شکایت کی کہ اس نے ایجنسی میں 38 سال خدمات انجام دیں اور 2016 میں ریٹائر ہوا، محکمہ نے تاریخ پیدائش غلط درج کرکے اُس کی ریٹائرمنٹ کا سال 2016 سے 2012 میں بدل دیا۔

صدر مملکت نے محمد یوسف کی وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف درخواست منظور کرتے ہوئے کہا کہ ملازم ریٹائرمنٹ کے بعد مزید چار سال اپنے محکمے میں خدمات انجام دیتا رہا، اسے چار سال کی خدمات کے عوض تنخواہ وصول کرنے کا پختہ یقین تھا، ملازم کو پنشنری فوائد سے محروم کرنا اور تنخواہ سے کٹوتی کرنا غیر قانونی اور بدانتظامی ہے۔

President Arif Alvi

Wafaqi Mohtasib