Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’آپ کی باتوں سے میں اپنا راستہ نہیں بدل سکتا‘

عالیہ بھٹ کیلئے جذبات کے اظہار پر تنقید کا نشانہ بننے والے کرن جوہر کا جواب
اپ ڈیٹ 21 ستمبر 2023 03:33pm
تصویر: ٹائمز آف انڈیا/ویب سائٹ
تصویر: ٹائمز آف انڈیا/ویب سائٹ

کرن جوہر آج کل اپنی حالیہ ریلیز ہونے والی فلم ”روکی اور رانی کی پریم کہانی“ کی کامیابی کے بعد بہت سے تنقید کرنے والوں کی زد میں ہیں۔

انہیں عالیہ بھٹ کے حوالے سے بھی تنقید کا سامنا ہے، کرن نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ کسی سے بھی معافی نہیں مانگیں گے۔ دراصل انہوں نے عالیہ بھٹ کو اپنا پہلا بچہ کہا تھا۔

کرن جوہر کے مطابق، ’میں کسی بھی بات کے لیے کسی سے بھی سے معافی نہیں مانگنا چاہوں گا۔ میں اسے کاسٹ کروں گا جومجھے بہترلگے گا۔ عالیہ میرا پہلا بچہ ہے اور میں ہمیشہ عوامی سطح پر اس سے محبت کروں گا، وہ ہمیشہ میری زندگی کا حصہ رہے گی اور آپ باتیں کرتے رہیں گے، آپ مجھے وہ کہہ سکتے ہیں جو آپ چاہتے ہیں‘۔

انہوں نے یہاں تک کہا کہ، ’آپ کتنا ہی میرے نام لے کر کوئی بھی بات کریں اس سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑے گا بلکہ اس کا نقصان صرف اس منفی سوچ والے کو ہوگا میں اسی طرح ترقی کرتا رہوں گا، آگے بڑھتا رہوں گا، آپ لوگوں کی باتوں کی وجہ سے میں اپنا راستہ بدل نہیں سکتا‘۔

مزید پڑھیں:

عالیہ بھٹ کی فلم نے فلم فیئر ایوارڈ کا میلہ لوٹ لیا

نیٹ فلکس پر عالیہ بھٹ کی ڈیبیو فلم ریلیز کر دی گئی

فلم ’جوان‘ میں شاہ رخ خان نے عالیہ بھٹ کا مطالبہ کس کے کہنے پر کیا تھا؟

فلم ’روکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں عالیہ بھٹ اور رنویرسنگھ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

کرن جوہر نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر میں فلمی خاندان سے کسی کو اپنے کسی پراجیکٹ کے لیے کاسٹ کرتا ہوں تو اسکے بعد اس آرٹسٹ کو اپنے کردار کو اچھی طرح نبھانا بھی ہوتا ہے۔ یقیناً میں نے اس آرٹسٹ میں کوئی ایسی بات دیکھی ہوگی جو کہ میری رسائی میں ہو تو پھر میں اس سے فائدہ کیوں نہ اٹھاؤں۔

Alia Bhatt

Karan Johar

Rocky Aur Rani Kii Prem Kahaani