Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

تحریک انصاف کے رہنما خالد گجر کو گرفتار کرلیا گیا

خالد گجر نو مئی کے واقعات کے بعد روپوش تھے
شائع 20 ستمبر 2023 04:08pm

لاہور پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما خالد گجر کو گرفتار کرلیا، وہ 9 مئی کے بعد سے روپوش تھے۔

ذرائع کے مطابق رہنما پی ٹی آئی خالد گجر نو مئی کے واقعات کے بعد روپوش تھے، تاہم پولیس نے آج انہیں گرفتار کرلیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ خالد گجر کو انکے گھر سے گرفتار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 16 اگست کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے زمان پارک کے باہر پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیس میں حماد اظہر، زبیر خان نیازی، اور خالد گجر کے اشتہار جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان حماد اظہر، زبیر خان نیازی اور خالد گجر گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہیں، پولیس تحقیقات میں بھی پیش نہیں ہوئے، ملزمان پر زمان پارک کے سامنے پولیس کی گاڑیاں جلانے کا الزام ہے، عدالت ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی کے لیے ملزمان کے خلاف اشتہار دینے کا حکم جاری کرے، ملزمان کے خلاف تھانہ ریس کورس میں مقدمہ نمبر 852/23 درج ہے۔

عدالت نے 3 پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کی اجازت دیتے ہوئے اشتہار جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

pti

PTI Leaders arrested

khalid gujjar