Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

چنگچی لوڈر کے ذریعے ہدف تک بارودی مواد پہنچانے کا منصوبہ ناکام

ڈرائیور کو گرفتار کرکے لوڈر میں نصب بارودی مواد ناکارہ بنادیا، ڈی پی او
اپ ڈیٹ 20 ستمبر 2023 02:19pm
فوٹو:آج نیوز
فوٹو:آج نیوز

تحصیل باڑہ نالہ خوڑمیں چنگچی لوڈر سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد ہوا جسے ناکارہ بنا دیا گیا ہے، جب کہ لوڈر کے ڈرائیور کو گرفتارکرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

خیبر پختون خوا کی تحصیل باڑہ نالہ خوڑ میں سیکیورٹی فورسز نے چنگچی لوڈر سے بارودی مواد برآمد کرکے چنگچی ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

ڈی پی او سلیم عباس کے مطابق باڑہ میں ملک دین خیل نالہ میں سیکیورٹی فورسز نے چنگچی کے مشکوک ڈرائیور کو روکا اور چیکنگ میں چنگچی لوڈر میں نصب بارودی مواد برآمد ہوا۔

رکشے سے ملنے والا بارودی مواد
رکشے سے ملنے والا بارودی مواد

سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا، جس نے موقع پر پہنچ کر بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا۔

ڈی پی او کے مطابق رکشہ ڈرائیور نے چنگچی میں بارودی مواد نصب کرکے گھاس سے چھپا رکھا تھا، جسے ممکنہ طور پر خودکش حملے کے لیے استعمال کیا جانا تھا، تاہم سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے تخریب کاری کا یہ منصوبہ باکام بنا دیا گیا۔

چنگچی لوڈر کا ڈرائیور جو مبینہ طور پر خود کش بمبار ہے
چنگچی لوڈر کا ڈرائیور جو مبینہ طور پر خود کش بمبار ہے

ڈی پی او کے مطابق ممکنہ خودکش حملہ آور رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرکے بارودی مواد اور رکشے سمیت فرنٹیئر کور حکام کے حوالے کردیا گیا ہے، اور دہشت گرد سے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

explosives

Suicide bomber arrested