بلوچستان میں ڈیموں کی تعمیر میں تاخیر سے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان
بلوچستان میں 8 ڈیموں کی تعمیر میں تاخیر سے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کے نقصان کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق بلوچستان حکومت کے اخراجات سے متعلق آڈٹ رپورٹ میں صوبے میں 8 ڈیموں کی تعمیر میں تاخیر سے سرکاری خزانے کو 26 کروڑ روپے کا نقصان کا انکشاف ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق نہار کوٹ ڈیم بارکھان، رومرو ڈیم گوادر، کوکار ڈیم لسبیلہ، شاہرگ ڈیم سبی، دبار ڈیم ژوب اور زاوا ڈیم زیارت کی تعمیر میں تین سال کی تاخیر ہوئی، جب کہ دلہے ڈیم مستونگ، میر داد زئی ڈیم موسی خیل، نوان ڈیم پنجگور کی تعمیر میں بھی تاخیر ہوئی۔
ذرائع محکمہ خزانہ نے بتایا کہ ڈیموں کی تعمیر کا کام 2015 میں مکمل ہونا تھا، جو تاخیر کے بعد مقررہ مدت کے بجائے 2018 میں مکمل ہوا۔ منصوبوں کی تاخیر کی بڑی وجوہات میں بدعنوانی اور ناقص منصوبہ بندی شامل ہے۔
Comments are closed on this story.