Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

نگراں وزیر اعلی سندھ کی پینشن ریفارمز متعارف کرنے کی ہدایت

جو پینشن فراڈ ہوتے ہیں وہ قابل قبول نہیں، جسٹس(ر) مقبول باقر
شائع 20 ستمبر 2023 12:39pm
نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر۔ فوٹو — فائل
نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر۔ فوٹو — فائل

نگراں وزیر اعلی سندھ مقبول باقر نے پینشن ریفارمز متعارف کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو پینشن فراڈ ہوتے ہیں وہ قابل قبول نہیں۔

نگراں وزیر اعلیٰ جسٹس(ر) مقبول باقرکی زیر صدارت محکمہ خزانہ کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلی کو صوبے کے مالی وسائل، اخراجات اور بجٹ کی حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی۔

نگران وزیراعلی سندھ کو وفاق اور صوبوں میں قومی آمدنی کی تقسیم کی شرح پر آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ ڈویژنل پول میں وفاقی شرح 42.5 فیصد اور صوبوں کا 57.5 فیصد شیئر ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے پینشن ریفارمز متعارف کرنے اور ٹریزریز میں اصلاحات لانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ پینشن کے کل اخراجات کرنٹ ریونیو ایکسپینڈیچر کا 14 فیصدزیادہ ہے، جب کہ ٹریزری میں پینشن دینے میں تاخیر کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: سندھ میں ترقیاتی کام جاری رہیں گے، نامزد نگراں وزیراعلیٰ سندھ

نگراں وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ چاہتا ہوں کہ محکمہ خزانہ میں آٹومیشن پر لائیں، اضلاع میں ٹریزری والے کسی طرح کرپشن نہ کر سکیں، جو پینشن فراڈ ہوتے ہیں وہ قابل قبول نہیں۔

Caretaker CM Sindh