جس سردار کے علاقے سے بندہ اغوا ہوا اس سردار پر مقدمہ ہوگا، نگراں وزیر داخلہ سندھ
نگراں وزیر داخلہ سندھ حارث نواز کا کہنا ہے کہ جس سردار کے علاقے سے بندہ اغوا ہوگا اس سردار پر مقدمہ ہوگا۔
شکار پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بریگیڈئیر (ر) حارث نواز نے کہا کہ چاہے شر ہو، سندرانی ہو یا مزاری، اب سرداروں پر مقدمات ہوں گے۔
نگراں وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ اگر بندہ اغوا ہوا تو تاوان بھی سردار ادا کرے گا۔
نگراں وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ ڈکیتوں اور اغواکاروں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا، کچے اور پکے کے علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ مجرموں کے خلاف جو بھی ہتھیار استعمال کرنا ہے وہ استعمال کریں گے۔
انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ دو ماہ میں جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ ہو جائے گا۔
نگراں وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم پر کوئی سیاسی دباؤ نہیں، کسی سردار کو گرفتار کرنا پڑا تو گرفتار کریں گے، آپریشن میں پولیس کے ساتھ رینجرز اور پاک فوج بھی حصہ لے گی، جرائم پیشہ افراد کا راستہ روکنےکے لیےپنجاب پولیس سےبھی مددلی جائے گی۔
Comments are closed on this story.