Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

ڈی پی او سونیا شمروز ”آفیسر آف دی ائیر“ ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی ایشیائی خاتون بن گئیں

سونیا شمروز عالمی وومن پولیس ایوارڈ حاصل کرنے والی دنیا کی دوسری مسلمان خاتون ہیں
شائع 19 ستمبر 2023 04:29pm

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بٹگرام سونیا شمروز خان (PSP) کو اعلیٰ خدمات پر نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں عالمی وومن پولیس ایوارڈ سے نواز دیا گیا، اور وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی ایشیا کی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔

خیبر پختواہ پولیس نے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا ہے، اعلیٰ خدمات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بٹگرام سونیا شمروز خان (PSP) کو نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں عالمی وومن پولیس ایوارڈ سے نواز گیا ہے۔

 ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز
ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز

سونیا شمروز خان (PSP) کو پروقار کانفرنس میں انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف وومن پولیس نے آفیسر آف دی ایئر ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ اس کانفرنس میں دنیا بھر کے سفیر ، 75 ممالک کی 350 خواتین سمیت اہم شخصیات شریک تھیں۔

دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والی فخر پاکستان سونیا شمروز خان (PSP) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بٹگرام 60 سالہ تاریخ میں آفیسر آف دی ایئر ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی ایشیائی اور دوسری مسلمان خاتون ہیں۔

 ڈی پی او سونیا شمروز  ایوارڈ حاصل کرتے ہوئے
ڈی پی او سونیا شمروز ایوارڈ حاصل کرتے ہوئے

سونیا شمروز کا تعلق ایبٹ اباد سے ہے، اور وہ بطور ڈی پی او ضلع بٹگرام فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔

 سونیا شمروز اعزاز حاصل کرنے کے بعد
سونیا شمروز اعزاز حاصل کرنے کے بعد

سونیا شمروز نے اپنا یہ اعزاز صنفی امتیاز کی متاثرہ خواتین اور محنتی خواتین پولیس آفیسرز کے نام کیا ہے۔