Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ: ’نئے مالی سال کا کل بجٹ 2.28 ٹرلین روپے ہے‘

نگراں وزیراعلی سندھ کی ترقیاتی منصوبوں کو تیز کرنے کی ہدایت
شائع 19 ستمبر 2023 03:03pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی زیرِ صدارت اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ صوبے کا نئے مالی سال کا کل بجٹ 2.28 ٹرلین روپے ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں چیف سیکرٹری اور چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ (پی اینڈ ڈی) سمیت دیگر افسران نے شرکت کی،۔

چیئرمین پی اینڈ ڈی نے نگراں وزیر اعلیٰ سندھ کو بریفنگ میں بتایا کہ سندھ کی آبادی 696.55 ملین ہے، مردوں میں خواندگی کی شرح 71 فیصد اور خواتین میں 46 فیصد ہے،جبکہ اسکول ڈراپ آؤٹ ریشو 54 فیصد ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ 72 فیصد آبادی کو صاف پینے کے پانی تک رسائی ہے۔

نگراں وزیراعلی سندھ نے ترقیاتی منصوبوں کو تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ چاہتا ہوں تعليم کو اہمیت دی جائے، تعليم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرتی۔

Sindh budget

Justice (Rtd) Maqbool Baqir