Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

ڈائریکٹر پبلک سروس کمیشن کے قتل کا ڈراپ سین، محکمے کا اپنا ملازم ملوث نکلا

گرفتار4 ملزمان نے اپنے مقاصد کیلئے واردات کی، ایس ایس پی
اپ ڈیٹ 19 ستمبر 2023 01:48pm

پشاور میں ڈائریکٹر پبلک سروس کمیشن کے قتل میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ان میں ایک ملزم محکمے کا ملازم بھی ہے۔

خیبر پختون خوا میں ڈائریکٹر امتحانات پبلک سروس کمیشن ارشد خان کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا، قتل میں محکمے کا اپنا ملازم بھی ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایس ایس پی آپریشن پشاور کاشف آفتاب عباسی کے مطابق سرکاری افسر کے قتل میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، اور قتل میں محکمے کا اپنا ملازم بھی ملوث نکلا ہے۔

ایس ایس پی آپریشن کا کہنا تھا کہ گرفتارملزمان نے اپنے مقاصد کیلئے واردات کی، کیوں کہ ملزمان کے مقاصد کے حصول میں ارشد خان رکاوٹ تھے۔

ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ واقعے میں مزید تفتیش جاری ہے، کچھ لوگوں کی شناخت ہوچکی ہے، اور موبائل ڈیٹا بھی حاصل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سوات میں خاتون شوہر کے ہاتھوں قتل، بیٹا ماں کی لاش پر روتا رہا

واضح رہے کہ ارشد خان پبلک سروس کمیشن میں ڈائریکٹر امتحانات تعینات تھے، انہیں 24 جون کو تھانہ شاہ پور کے حدود میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: مالاکنڈ میں رشتے کے تنازعے پر 9 افراد قتل کے بعد لاشوں سمیت احتجاج

ملزمان موقع سے فرار ہوگئے تھے، جب کہ اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے فوری موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا، اور جائے وقوع سے دو عدد 30 بور پستول کے خالی خول اور دیگر اہم شواہد اکٹھا کر لیے۔

Arshad khan