Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

میشا شفیع کے خلاف علی ظفر کے ہتک عزت دعوے پر سیشن کورٹ کا تحریری حکم جاری

عدالت نے ہتک عزت دعوے پر مزید کارروائی 30 ستمبر تک ملتوی کر دی
شائع 19 ستمبر 2023 12:30pm

میشا شفیع کے خلاف علی ظفر کے ہتک عزت دعوے پر سیشن کورٹ نے تحریری حکم جاری کر دیا، اور ہتک عزت دعوے پر مزید کارروائی 30 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

لاہور کی سیشن عدالت نے گلوکارہ میشا شفیع کےخلاف علی ظفر کے ہتک عزت دعوے پر تحریری حکم جاری ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج خان محمود نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ وکلا نے میشا شفیع کے بیان پر دوبارہ جرح کرنے کی درخواست دی، میشا شفیع کی درخواست کی کاپی علی ظفر کے وکلا کو دے دی گئی ہے، اور علی ظفر کے وکلا نے جواب جمع کرانے کے لئے مہلت مانگی ہے۔

عدالت نے ہتک عزت دعوے پر مزید کارروائی 30 ستمبر تک ملتوی کر دی ہے۔

یاد رہے کہ گلوکار علی ظفر نے جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کرنے پر میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کر رکھا ہے۔

ali zafar

Meesha Shafi

misha shafi