Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ میں نجی اسکولوں کی رجسٹریشن پر عائد پابندی ختم، نئے قوانین لاگو

ایلیمینٹری اسکول کے لیے 10 کمرے اور سیکنڈری اسکول کیلئے 15 کمرے ضروری ہوں گے
شائع 19 ستمبر 2023 11:15am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

سندھ میں نجی اسکولوں کی رجسٹریشن پر پابندی ختم کرکے نئے قوانین لاگو کردیئے گئے ہیں، جس کے تحت ایلیمینٹری اسکول کے لیے 10 کمرے اور سیکنڈری اسکول کیلئے 15 کمرے ضروری ہوں گے۔

سندھ میں نجی اسکولوں کی رجسٹریشن پر عائد پابندی ختم کردی گئی ہے، تاہم نئے رجسٹرڈ ہونے والے نجی اسکولوں کیلئے نئے قوانین لاگو ہوگئے ہیں۔

نئی پالیسی کے تحت اب ایلیمینٹری اسکول کے لیے 10 کمرے اور سیکنڈری اسکول کیلئے 15 کمرے ضروری ہوں گے۔

نئی پالیسی میں بتایا گیا ہے کہ شہروں کے نواحی علاقوں میں پری پرائمری، پرائمری اور ایلیمینٹری اسکول کے لیے 1800 اسکوائر یارڈ پلاٹ ضروری ہوگا، جب کہ سیکنڈری اسکول کیلیے 2160 اسکوائر پلاٹ لازمی ہوگا۔

پالیسی کے تحت عمارت کے نقشے کا پلان، مقرر کئے جانے والے اساتذہ کی سندیں جمع کرانا لازمی ہوگا، 10 فیصد طلبا و طالبات کو مفت تعلیم دینی ہوگی۔

Private Schools

KARACHI SCHOOL