Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

غیرملکیوں کو پانچ سالہ پاکستانی بزنس ویزا 24 گھنٹوں میں جاری ہوگا

وفاقی حکومت نے ویزا پالیسی میں ترامیم کی منظوری دے دی
شائع 18 ستمبر 2023 11:34pm
وفاقی حکومت نے  ویزا پالیسی میں ترامیم کی منظوری دے دی، فوٹو ــ فائل
وفاقی حکومت نے ویزا پالیسی میں ترامیم کی منظوری دے دی، فوٹو ــ فائل

وفاقی حکومت نے ویزا پالیسی میں ترامیم کی منظوری دے دی۔ جس کے تحت غیرملکیوں کو پانچ سالہ پاکستانی بزنس ویزا 24 گھنٹوں میں جاری ہوگا۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ( ایس آئی ایف سی) کی سفارش پر 6 ماہ کیلئے بزنس ویزا فوری طور پر جاری کیا جائے گا۔

غیر ملکی سرمایہ کاروں اور تجارتی مقاصد کیلئے ویزا پراسس میں بڑی سہولت پیدا کردی گئی۔ جس کے تحت پاکستانی مشن 5 سال کیلئے بزنس ویزا 24 گھنٹوں میں جاری کرنے کے پابند ہوں گے۔

ویزا پالیسی کے تحت ایک سال کیلئے شارٹ ٹرم انویسٹر ویزا بھی 24 گھنٹوں میں جاری کیا جائے گا۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ( ایس آئی ایف سی) کی سفارش پر تین سال کا انویسٹر ویزا بھی 24 گھنٹوں میں جاری کیا جائے گا۔

پانچ سال کیلئے انویسٹر ویزا وزارت داخلہ 10 دن میں جاری کرنے کی پابند ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں :

’میزبان ممالک کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے بریف کریں‘

پاکستانی حکومت بیرونی سرمایہ کاری کیلئے سہولتیں فراہم کررہی ہے، چینی ناظم الامور

دو سال کیلئے ورک ویزا وزارت داخلہ سیکورٹی کلئیرنس ملنے کے بعد ایک ماہ میں جاری کرے گی۔

وفاقی کابینہ نے ویزا پالیسی میں ترامیم سرکولیشن سمری کے تحت دیں۔

pakistan economy

investment

sifc

Visa Application