Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیاں جاری، اوکاڑہ میں کھاد کے 1200 بیگ ضبط

کھاد کو سندھ سے لا کر پنجاب میں بلیک میں فروخت کیا جانا تھا
شائع 18 ستمبر 2023 11:20pm
علامتی تصویر، فوٹو ـــ فائل
علامتی تصویر، فوٹو ـــ فائل

اوکاڑہ اسسٹنٹ کمشنر غلام مصطفی نے پولیس کے ہمراہ جی ٹی روڈ پر کھاد کے گودام پر چھاپہ مارا اور کھاد کے 1200 بیگ قبضے میں لے لیے۔

کھاد کو غیر قانونی طور پر اسٹاک کیا ہوا تھا۔ چھاپے کے دوران برآمد کی گئی کھاد کی مالیت پینتالیس لاکھ بتائی جا رہی ہے۔

کھاد کو سندھ سے لا کر پنجاب میں بلیک میں فروخت کیا جانا تھا۔ ضبط کی گئی کھاد کو سرکاری نرخ پر فروخت کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر ذیشان حنیف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے ہمراہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کا عمل جاری ہے۔

انھوں نے کہا کہ کسی کو بھی کھاد ذخیرہ اندوزی کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں :

کوئٹہ میں ٹرک سے سوا 2 ٹن سے زائد منشیات برآمد، 4 اسمگلر گرفتار

سندھ: ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سیکیورٹی فورسز کا کریک ڈاؤن، بھاری مقدار میں چینی برآمد

چینی کی ذخیرہ اندوزی کرنے والے 148 افراد کی نشاندہی

ان کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ کھاد کی فراہمی کو یقینی بنانا پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

FIA

Smuggling

Punjab police

Sugar Smuggling

Fertilizer