Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

میئر کراچی مرتضی وہاب کا سندھ حکومت سے بلٹ پروف گاڑی کا مطالبہ

مجھے بتایا گیا کہ میں جرائم پیشہ افراد اور مافیہ کے ٹارگٹ پر ہوں، میئر کراچی
شائع 18 ستمبر 2023 09:44pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

میئر کراچی مرتضی وہاب نے سندھ حکومت سے بلٹ پروف گاڑی کا مطالبہ کردیا اور ان کا کہنا ہے کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ میں جرائم پیشہ افراد اور مافیہ کے ٹارگٹ پر ہوں۔

مرتضی وہاب نے سندھ حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کہا گیا ہے کہ تم جرائم پیشہ افراد اور مافیا کے ابھی تک ٹارگٹ پر ہو، مجھے بلٹ پروف گاڑی دی جائے۔

یاد رہے کہ سندھ حکومت تبدیل ہونے کے بعد میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سے بلٹ پروف گاڑی واپس لی گئی تھی۔

ذرائع سندھ حکومت کے مطابق مرتضیٰ وہاب کی بلٹ پروف گاڑی موجودہ نگراں وزیرداخلہ کو دی گئی ہے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو بلٹ پروف گاڑی سابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے الاٹ کی تھی، یہ گاڑی سابق وزیرداخلہ سہیل انورسیال کے بھی زیراستعمال رہی ہے، تاہم محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کوآرڈی نیشن نے میئر کراچی سے گاڑی واپس لے لی ہے۔

karachi

Murtaza Wahab

mayor karachi

Bulletproof vehicle