Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ورلڈ کلچر فیسٹیول 2023 میں پاکستان صوفی رنگ پیش کرے گا، یوسف بشیر قریشی

یہ پرفارمنس ایک محبت کی کہانی اور قلندروں کی زبان ہے
اپ ڈیٹ 18 ستمبر 2023 09:36pm

دنیا بھر کے ثقافتی رنگ کی نمائندگی کرنے والے ورلڈ کلچرل فیسٹیول 2023 کے اسٹیج پر پاکستانی دستہ بھی اپنے ملک کی ثقافت کو پیش کرے گا ۔

امریکہ کے دارلحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والے ورلڈ کلچر فیسٹیول 2023 میں بشمول عالمی رہنما تقریباً 5 لاکھ سے زائد لوگ ایک خاندان کی طرح شرکت کریںگے۔

اس عالمی میلے میں پاکستانی ثقافت کو پیش کرنے کیلئے معروف کوریوگرافر وہاب شاہ اپنی ٹیم کے ساتھ پرفارم کریںگے۔

یہ پرفارمنس ایک صوفی نظم پر دی جائے گی جسے یوسف بشیر قریشی اپنی محسور کن آواز میں پیش کرینگے جبکہ یہ صوفی نظم ان ہی کی تحریر کردہ ہے اور اس کے میوزک پروڈیوسر علی مصطفیٰ ہیں ۔

آج ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار و معروف فیشن ڈیزائنر یوسف بشیر قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان صوفیوں کی سرزمین ہے اور ورلڈ کلچر فیسٹیول کے موقع پر دنیا کے سامنے ہم صوفی رقص اور رنگ ہی پیش کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ جس صوفی نظم پر پرفارم کیا جائے گا اسے میں نے لکھا اور پڑھا ہے، یہ پرفارمنس ایک پیار کی کہانی ہے جسے 25 لوگوں پر مشتمل دستہ پیش کرے گا۔

وہاب شاہ اور ان کی ٹیم فیشن ڈیزائنر یوسف بشیر قریشی کے ڈیزائن کیے گئے ملبوسات کے زریعے دنیا بھر کے لوگوں کے سامنے صوفیوں کی ثقافت کو پیش کرینگے۔

پرفارمنس کے حوالے سے یوسف بشیر قریشی نے بتایا کہ اس پرفارمنس کی تھیم سرخ رنگ کی ہے، یہ ایک محبت کی کہانی ہے قلندروں کی زبان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صوفیوں نے ہمیشہ وہ رنگ پہنے ہیں جو لوگوں کو متاثر کرتے ہیں جن میں سیاہ ، سرخ ، سبز اور سفید رنگ شامل ہے، اسٹیج پر وہاب شاہ کی ٹیم لال رنگ کے لباس میں ہوگی جو پیار کی نشاندہی کرینگے جبکہ وہاب شاہ آئیوری رنگ کا لباس زیب تن کرکے اُمید کی نمائندگی کرینگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس بس اُمید باقی ہے، ہمارے ملک کے موجودہ حالات میں پاکستان اگر کہیں بھی کچھ پرفارم کرتا ہے تو ہمیں اس پر فخر ہونا چاہیے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب پاکستان نے اس عالمی میلے میں حصہ لے گا اس سے قبل سال 2016 میں نئی دہلی، بھارت میں منعقد ہونے والے اس ایونٹ کے تیسرے ایڈیشن میں بھی پاکستان پُرجوش پرفارمنس پیش کی تھی تاہم ایک بار پھر ورلڈ کلچر فیسٹیول 2023 میں پاکستان کی نمائندگی ہونے جارہی ہے ۔

اس فیسٹیول کا مقصد اس کا مقصد دنیا بھر سے رقص ، موسیقی اور فنون لطیفہ کی بھرپور ثقافتی روایات کی نمائش کرکے مختلف لوگوں اور پس منظر کے مابین گہری تفہیم کو فروغ دینا ہے۔

World Culture festival 2023

yousuf bashir qureshi