Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: لیاری جنرل اسپتال میں ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

نگراں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد نیاز کا انتظامیہ کو اسپتال میں بہتر سہولیات دینے کا حکم
اپ ڈیٹ 18 ستمبر 2023 06:47pm
کراچی: نگراں وزیر صحت ڈاکٹر سعد نیاز کا لیاری جنرل اسپتال کا اچانک دورہ، تصویر بذریعہ مصنف
کراچی: نگراں وزیر صحت ڈاکٹر سعد نیاز کا لیاری جنرل اسپتال کا اچانک دورہ، تصویر بذریعہ مصنف

نگراں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد نیاز نے کراچی کے لیاری جنرل اسپتال میں ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

ڈاکٹر سعد نیاز نے لیاری جنرل اسپتال کا اچانک دورہ کیا۔

نگراں صوبائی وزیر نے مختلف وارڈز اور ایمرجنسی میں موجود مریضوں سے حال دریافت کیا۔

وزیر صحت ڈاکٹر سعد نیاز کو لیاری جنرل اسپتال کی انتظامیہ نے بریفنگ دی۔

اسپتال کا جائزہ لینے کے بعد ڈاکٹر سعد نیاز نے انتظامیہ کو اسپتال میں بہتر سہولیات دینے کا حکم دیا۔

صوبائی وزیر صحت نے اسپتال میں ادویات کی فراہمی بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

karachi

health tips

healthy lifestyle

Caretaker Health Minister Sindh