سرکاری ادارے بجلی بلوں کی مد میں اربوں روپے کے نادہندہ نکلے
لاہو ر الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے ڈیڈ ڈیفالٹر سے ریکوری کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے نادہندہ سرکاری اداروں کی فہرست جاری کر دی گئی۔
لیسکو کے مطابق واسا لاہور7 ارب67 کروڑ 98 لاکھ 80 ہزار169 روپے کا نادہندہ ہے جب کہ ٹاؤن میونسپل اتھارٹی لیسکو کی 3 ارب 63 کروڑ 98 لاکھ 77 ہزار 581 روپے اور پنجاب ایریگیشن اینڈ پاور ڈیپارٹمنٹ 59 کروڑ 60 لاکھ 53 ہزار 127 روپے کا نادہندہ ہے۔
ترجمان لیسکو نے کہا کہ محکمہ ریلوے 53 کروڑ 29 لاکھ 82 ہزار 792 روپے، لاہور رنگ روڈ اتھارٹی کے ذمہ 50 کروڑ 2 لاکھ 29 ہزار120 روپے اور لاہور ضلعی حکومت پر 49 کروڑ 59 لاکھ 62 ہزار 968 روپے ہیں۔
لیسکو ترجمان نے کہا کہ محکمہ صحت کے ذمہ 42 کروڑ 44 لاکھ 46 ہزار 903 روپے، محکمہ پولیس پر 43 کروڑ 94 لاکھ 87 ہزار631 روپے اور قصور کی ضلعی حکومت کے 34 کروڑ 99 لاکھ 29 ہزار 974 روپے واجب الادا ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
41 سرکاری و نیم سرکاری ادارے آئیسکو کے اربوں روپے کے نادہندہ
بجلی بل: وزیراعظم ہاؤس، اہم وزراتیں اور سرکاری ادارے اربوں کے نادہندہ نکلے
اس کے علاوہ ایل ڈی اے 32 کروڑ 42 لاکھ 43 ہزار 293 روپے، سروسز اسپتال 16 کروڑ 87 لاکھ 39 ہزار 636 روپے، یونیوسٹی آف پنجاب 16 کروڑ 74 لاکھ 74 ہزار 5 روپے کی نادہندہ ہے۔
ترجمان لیسکو نے کہا کہ لیسکو چیف شاہد حیدر نے نادہندہ سرکاری اداروں سے ریکوری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
Comments are closed on this story.