Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: شکار پور کی خاتون سے پسند کی شادی کرنے والا فائرنگ سے قتل

لڑکی والدین کی مرضی کے بغیر کراچی آگئی تھی، پولیس
شائع 17 ستمبر 2023 09:41pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

کراچی میں کورنگی گلزار کالونی میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت سعید کلہوڑو کے نام سے کی گئی۔

واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول لاڑکانہ سے تعلق رکھتا ہے اور اس نے پسند کی شادی کی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی والدین کی مرضی کے بغیر شکار پور سے کراچی آگئی تھی۔

واقعہ کی تحقیقات کرتے ہوئے پولیس نے جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے دو خول برآمد کیے۔

پولیس کے مطابق دو موٹر سائیکل سوار چار ملزمان فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ملزم کا تعلق لڑکی کی برادری سے نکلا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔

firing

karachi

Karachi Police