Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : خاتون گاڑی سمیت کھلے نالے میں جا گریں

سڑک کے درمیان نالے پر حفاظتی دیوار نہیں ہے، علاقہ مکین
شائع 17 ستمبر 2023 08:40pm
کراچی کے علاقے شادمان میں  خاتون کار سمیت کھلے نالے میں جا گری۔ تصویر بذریعہ مصنف
کراچی کے علاقے شادمان میں خاتون کار سمیت کھلے نالے میں جا گری۔ تصویر بذریعہ مصنف

کراچی میں کھلے نالے حادثات کا سبب بننے لگے، شادمان نمبر ایک پر قائم کھلے نالے میں گاڑی جا گری۔

پولیس کے مطابق گاڑی خاتون چلا رہی تھیں، خاتون کو گاڑی سے نکال لیا گیا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ سڑک کے درمیان نالے پر حفاظتی دیوار نہیں ہے۔

شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ ماضی میں اسی نالے میں میاں بیوی اور بچہ ڈوبے تھے۔

علاقہ مکینوں کا مزید کہنا ہے کہ متعلقہ اداروں کو متعدد شکایت درج کرائی جاچکی ہیں، لیکن نالے پر حفاظتی دیوار تعمیر نہیں کی گئی۔

karachi

Accident

Karachi Police

mayor karachi