Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سوئی گیس کا انسپیکٹر بن کر فیکٹری سے بھتہ طلب کرنے والا ملزم ساتھی سمیت گرفتار

گرفتار ملزمان ہر ماہ فیکٹری مالک سے بھتہ وصول کرتے تھے، پولیس
شائع 17 ستمبر 2023 02:45pm
سندھ پولیس۔ فوٹو — فائل
سندھ پولیس۔ فوٹو — فائل

اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے نام پر فیکٹری مالک سے بھتہ طلب کرنے والے دو ملزمان گرفتار کرلئے، بھتہ خور ہر ماہ فیکٹری سے رقم وصول کرتے تھے۔

کراچی میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے بھتہ خوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان خود کو سوئی سدرن گیس کمپنی کا ملازم ظاہر کرتے تھے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی شناخت خالد اور احمد کے نام سے ہوئی ہے، مرکزی ملزم خالد خود کو سوئی گیس کا انسپیکٹر بتاتا تھا اوربھتہ طلب کرتا لیتا تھا، ملزمان کو نیو کراچی سے گرفتار کیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ ملزمان نیو کراچی میں واقع ایک گارمنٹ فیکٹری کے مالک سے
ہر ماہ بھتہ وصول کرتے تھے۔ فیکٹری مالک نے بھتہ سے تنگ آکرتھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں مقدمہ درج کرایا تھا۔

SSGC

Karachi Police