Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی کرکٹر احمد شہزاد نے ایتھلیٹ ارشد ندیم کو 10 لاکھ کا چیک دے دیا

احمد شہزاد نے ارشد ندیم کو ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں سلور میڈل جیتنے پر مبارکباد دی
شائع 17 ستمبر 2023 11:17am

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں پاکستان کیلئے سلور میڈل جیتنے پر ایتھلیٹ ارشد ندیم کو قومی کرکٹر احمد شہزاد نے دس لاکھ کا چیک پیش کیا۔

لاہور میں قومی کرکٹر احمد شہزاد نے ایتھلیٹ ارشد ندیم سے ملاقات کی اور انہیں ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں سلور میڈل جیتنے پر مبارکباد دی۔

احمد شہزاد نے ارشد ندیم کو دس لاکھ روپے کا چیک پیش کیا، اور کہا کہ ارشد ندیم نے یہ میڈل جیت کر نئی تاریخ رقم کی ہے۔

احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ ارشد ندیم رواں ماہ چین میں شروع ہونے والی ایشیئن گیمز میں بھی پاکستان کیلئے میڈل جیتیں گے، اور پیرس اولمپکس میں بھی میڈل اپنے سینے پر سجا کر ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کریں گے۔

arshad nadeem

Ahmed Shehzad

athelite arshad nadeem