Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

میاں بیوی کی چپقلش اور تکرار ، کھیل کے انداز میں

ڈارک کامیڈی ہماری زندگی کی ایک چھاپ ہوتی ہے، اداکارہ راستہ فاروق
شائع 16 ستمبر 2023 10:58pm

میاں ، بیوی کے درمیاں ہونے ہونے والی چپقلش اور تکرار پر مبنی کھیل ’بوتھ سِٹ ان سائلنس فار اے وائل‘بھی پیش کیا گیا۔

دوسری جانب کنول کھوسٹ کی ہدایت کاری میں بنائے گئے ڈارک کامیڈی کھیل ’بوتھ سِٹ ان سائلنس فار اے وائل‘میں فلم جوائے لینڈ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے علی جونیجو اور راستی فاروق نے بہترین اداکاری کا مظاہرہ کیا۔

آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے علی جنیجو نے اپنے کھیل کے حوالے سے بتایا کہ یہ کھیل ایک جوڑے کے ایک رات کی گفتگو ہے یہ کہانی ’کیا ہو گا اگر‘ کہ منظرناموں پر مرکوز ہے۔

کراچی میں تھیٹر آرٹسٹ کے طور پر اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والے علی جونیجو اس سے قبل متعدد ڈراموں میں پرفارم کر چکے ہیں، جن میں ’ویٹنگ فار گوڈوٹ‘، ’ڈیڈ اینڈ‘ اور ’ایکوس‘ شامل ہیں۔

علی جونیجو نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز ’جوائے لینڈ‘سے کیا، جو صائم صادق کی پیشکش اور بین الاقوامی ایوارڈ یافتہ فلم ہے۔ اس فلم نے علی جونیجو کو بہترین اداکار کے طور پر دو ایوارڈز حاصل کرنے میں مدد کی۔

شو میں میاں بیوی کے دو کرداروں کو دکھایا گیا ہے جو جلد اپنی راہیں جدا کرنے والے ہیں، اس کھیل میں یہ خیال پیش کیا گیا کہ جب کسی جوڑے کے درمیان اختلافات ہوتے ہیں تو کا سب سے بڑا شکار بچے بنتے ہیں۔

راستی فاروق کا کہنا تھا کہ ڈراک کامیڈی لکھنا تھورا مشکل ہوتا ہے حالانکہ یہ ہماری زندگی کی ایک چھاپ ہوتی ہے۔

پاکستان تھیٹر فیسٹیول میں پاکستانی ڈراموں کی نامور اداکارہ ثانیہ سعید نے بھی شرکت کی۔ تاہم اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بہت سالوں بعد ہمیں بین الاقوامی ڈرامے دیکھنے کا موقع مل رہا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ جرمن اور امریکی تھیٹر گروپ کے علاوہ دیگر ممالک کی ورکشاپ کا سلسلہ جاری بھی رہنا چاہیے، ایک آرٹسٹ کے لیے یہ بہت ضروری ہوتا ہے کہ ہم دوسری ممالک کے فنکاروں کے تجربے سے استفادہ کرتے رہیں۔

انگریزی زبان میں پیش کئے گئے اس کھیل کی کامیابی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ پورا ہاوس پہلے ہی بک ہوگیا تھا ۔

Pakistan Theatre Festival

Both sit in