Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عدالتی فیصلے پر تنقید ڈی ایس پی کو مہنگی پڑگئی

پشاور ہائیکورٹ کا ڈی ایس پی محمد عدنان کے پوسٹ کا نوٹس
شائع 16 ستمبر 2023 05:53pm

عدالتی فیصلے پر تنقید ڈی ایس پی محمد عدنان کو مہنگی پڑگئی، پشاور ہائیکورٹ نے ڈی ایس پی محمد عدنان کے پوسٹ کا نوٹس لے لیا۔

پشاورہائیکورٹ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی ڈی آئی خان محمد عدنان کو طلب کرلیا۔

پشاورہائیکورٹ کی جانب سے ڈی ایس پی عدنان کو طلبی کا نوٹس ارسال کردیا گیا۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عدالت کے خلاف غیراخلاقی اور توہین آمیز الفاظ استعمال کیے گئے۔

عدالت نے ڈی ایس پی کو 19 ستمبر کو چیف جسٹس کی عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

یاد رہے کہ عدالت نے بلا وارنٹ گھر میں گھسنے پر ایس ایچ او کو 3 سال قید کی سزا سنائی تھی، جس پر ڈی ایس پی نے عدالتی فیصلے کے خلاف سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تھا۔

Peshawar High Court

take notice

dsp mohammad adnan