Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایم کیو ایم وفد کی نگراں وزیراعلی سندھ سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

وفد کا نگراں وزیرخزانہ سندھ کو ہٹانے کی اطلاعات پر تحفظات کا اظہار
اپ ڈیٹ 16 ستمبر 2023 04:10pm
اسکرین گریب / ایکس
اسکرین گریب / ایکس

ایم کیوایم وفد کی نگران وزیراعلی سندھ سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

ایم کیوایم ذرائع کا کہنا ہے کہ وفد نے نگراں وزیر خزانہ سندھ کو ہٹانے کی اطلاعات پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ایم کیو ایم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزیراعلٰی ایسے اقدامات کو روکیں جس سے نگراں حکومت پر چھاپ لگے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کو اداروں میں پیپلزپارٹی کا کرپٹ سسٹم چلنے پر تشویش ہے۔

ایم کیو ایم وفد نے مطالبہ کیا کہ نگراں سندھ حکومت محکموں سے کرپٹ سسٹم کے خاتمے کیلئے اقدامات کرے۔

MQM Pakistan

Caretaker CM Sindh