Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کیخلاف درخواست خارج

استحکام پاکستان تحریک کا الیکشن کمیشن کے فیصلے کو اعلیٰ عدلیہ میں چیلنج کرنے کا اعلان
شائع 15 ستمبر 2023 12:10pm
الیکشن کمیشن آف پاکستان، اسلام آباد۔ فوٹو — فائل
الیکشن کمیشن آف پاکستان، اسلام آباد۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے جہانگیر ترین کی جماعت استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کے خلاف درخواست خارج کر دی۔

استحکام پاکستان تحریک کے احمد کلیم نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی کہ یکساں نام ہیں اور اس سے ابہام پیدا ہو گا اس لئےاستحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن نہ کی جائے۔

الیکشن کمیشن نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جس میں کہا گیا کہ استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کے عمل کو آئین و قانون کے مطابق چلایا جائے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ استحکام پاکستان تحریک اور استحکام پاکستان پارٹی میں فرق واضح ہے اور یہ کہ استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کا عمل ابھی جاری ہے۔

صدر استحکام پاکستان تحریک احمد کلیم اور نائب صدر ایمن جاوید نے میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ آج الیکشن کمیشن نے ایک اور سیاہ باب کا اضافہ کیا ہے، چیف جسٹس سے درخواست کرتے ہیں کہ اس کا نوٹس لیں اور جہانگیر ترین کی پارٹی کو رجسٹر ہونے سے روکا جائے۔

اسلام آباد

Election Commission of Pakistan (ECP)

ISTEHKAM E PAKISTAN PARTY (IPP)