Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

نگران وزیراعلیٰ سندھ نے یونس ڈھاگا کا قلمدان تبدیل کردیا گیا

یونس ڈھاگا سے خزانہ اور پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کا قلمدان واپس لے لیا گیا
شائع 14 ستمبر 2023 09:11pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے صوبائی وزیر یونس ڈھاگا کا قلمدان تبدیل کردیا، یونس ڈھاگا سے خزانہ اور پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کا قلمدان واپس لے لیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نگران صوبائی وزیر کو ریونیو کے ساتھ انڈسٹریز اور کامرس کے قلمدان سونپ دئے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قلمدان کی تبدیلی کا فیصلہ یونس ڈھاگا کی جانب سے سیکریٹریز کے تقرر پر اثرانداز ہونے کی کوشش پر کیا گیا۔ اس حوالے سے یونس ڈھاگا سے رابطے کی کوشش کی گئی تاہم انہوں نے فون وصول نہیں کیا۔

Younus Dagha