Aaj News

جمعہ, اکتوبر 18, 2024  
14 Rabi Al-Akhar 1446  

شیخوپورہ میں خاتون نے دو بچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگادی

ریسکیو ٹیموں نے ایک بچے کی لاش نہر سے نکال لی
شائع 14 ستمبر 2023 08:09pm
علامتی تصویر: فوٹو ــ فائل
علامتی تصویر: فوٹو ــ فائل

شیخوپورہ میں خاتون نے دو بچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگادی۔

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے ایک بچےکی لاش نہر سے نکال لی۔

ابتدائی طور پر خاتون کے نہر میں چھلانگ لگانے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ خاتون نے بچوں کو نہرمیں پھینکا پھر خود کود گئی۔

واقعہ کے حوالے سے پولیس نے بتایا کہ بچوں کی عمریں 3 سے 5 سال کے درمیان ہیں۔

Suicide

Punjab police

Pakistan Poverty