Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جعفرآباد: مہنگائی کیخلاف ٹیکسی کار یونین بھی میدان میں آگئی

مہنگائی سے ہمارے ڈرائیورز بھی بے روزگار ہو گئے، صدر یونین
شائع 14 ستمبر 2023 12:04pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

جعفرآباد میں ٹیکسی کار یونین کی جانب سے ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، کوئٹہ روڈ پرمظاہرہ کیا۔

ضلعی ہیڈ کوارٹر شہر ڈیرہ اللہ یارمیں احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کار ٹیکسی یونین کے صدر حاجی عبدالستار کھوسہ کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے عوام کا برا حال ہوگیا ہے۔

عبدالستار کھوسہ نے کہا کہ غریب اور دہاڑی دار طبقے کے گھروں میں فاقے پڑگئے ہیں، مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کوقتل کرکے خودکشیاں کر رہے ہیں لیکن حکمرانوں کو جوں تک نہیں کاٹتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکمران عوام کی مشکلات کو محسوس کرنے کی کوشش کرتے ہوئے روزمرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں نمایاں کمی کریں تاکہ غریب اور دہاڑی دارلوگ سُکھ کا سانس لیں۔

کار ٹیکسی یونین کے صدر نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے ہمارے ڈرائیورز بھی بے روزگار ہوکر رہ گئے ہیں، ہوشرباء مہنگائی نے انہیں بھی نان شبینہ کا محتاج کرکے رکھ دیا ہے۔

عبدالستار کھوسہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں مہنگائی کم کرکے روزگار کے مواقع پیدا کرے تاکہ عوام کی مشکلات میں کمی آسکے۔

بلوچستان

Jaffarabad