Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور ہائیکورٹ بار نے کل ہڑتال کا اعلان کردیا

سپریم کورٹ بار نے آل پاکستان وکلاء کنونشن میں 14 ستمبر کو ہڑتال کا اعلان کررکھا ہے۔
شائع 13 ستمبر 2023 08:24pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

لاہور ہائیکورٹ بار نے کل ارجنٹ کیسز کے بعد ہڑتال کا اعلان کردیا۔

ہائیکورٹ بار نے سپریم کورٹ بار کے وکلاء کنونشن میں قرارداد کی روشنی میں ہڑتال کی کال دی ہے۔

سیکرٹری ہائیکورٹ بار کے مطابق ہائیکورٹ بار میں کل جنرل ہاؤس اجلاس کے بعد وکلاء کی پر امن ریلی نکالی جائے گی۔

ہائیکورٹ بار نے قانون کی حکمرانی، مہنگائی کے خلاف اور انسانی حقوق کی بحالی کے لیے ہڑتال کی کال دی ہے۔

واضح رہے سپریم کورٹ بار نے آل پاکستان وکلاء کنونشن میں 14 ستمبر کو ہڑتال کا اعلان کررکھا ہے۔

Strike

LAHORE HIGH COURT (LHC)

Lawyers' Strike