کراچی: حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم گرفتار، کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) اینٹی کرپشن نے حوالہ ہنڈی اور غیر ملکی کرنسی کی لین دین میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے کراچی کے علاقے بہادر آباد میں کارروائی کرکے حوالہ ہنڈی اور غیر ملکی کرنسی کی لین دین میں ملوث ملزم یوسف کے گھر سے کروڑوں روپےکی ملکی و غیرم لکی کرنسی برآمد کرلی۔
حکام کے مطابق ملزم کے گھر سے ایک کروڑ روپے، 2 ہزار امریکی ڈالر، 48 ہزار سعودی ریال، 12 کروڑ 64 لاکھ ایرانی تمن، 94 ہزار 600 شامی پاؤنڈ اور 30 ہزار 700 انڈین روپیہ برآمد کرلیا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ 320 لبنانی دینار، 17 ہزار 500 عراقی دینار، 26 ہزار 750 ڈنمارک کرونر، 8 ہزار 710 سوئیڈش، 14500 ناروے کرونر، 1560 ترکمانستان منات اور 905 آذربائیجان منات بھی برآمد کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کی زمزمہ موبائل مارکیٹ میں بھی کارروائی کی اور موبائل فونز خرید و فروخت کی آڑ میں حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث کمپنی سے 32 لاکھ روپے برآمد کرلیے۔
حکام ایف آئی اے نے بتایا کہ کمپنی سے غیر قانونی طور پر درآمد کئے گئے 24 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے موبائل فونز کی سپلائی رسیدیں بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔
Comments are closed on this story.