Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں ’سب کی شمولیت‘ سے قابل اعتماد اور شفاف انتخابات کا برطانوی مطالبہ

برطانوی ہائی کمشنر کی کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات
اپ ڈیٹ 13 ستمبر 2023 06:17pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسلام آباد: برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ملاقات کے بعد پاکستان میں ’سب کی شمولیت کے ساتھ‘ قابل قبول اور شفاف انتخابات کا مطالبہ کیا ہے۔

جین میریٹ سکندر سلطان راجہ سے ملاقات کے لئے الیکشن کمیشن دفتر پہنچیں جہاں انہوں نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی۔

ایک ٹویٹ میں جین میریٹ نے کہا کہ سکندر سلطان راجہ سے الیکشن کمیشن آفس میں ملاقات ہوئی جس میں ہم نے پاکستان میں قانون کے مطابق آزادنہ، قابل اعتماد، شفاف اور سب کی شمولیت کے ساتھ الیکشن پر اتفاق کیا ہے۔

ہائی کمشنر کے انگریزی میں الفاظ تھے

We agreed that it’s crucial the country sees free, credible, transparent and inclusive elections in line with the law.

قبل ازیں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے بعد سوالات کا جواب دیے بغیر الیکشن کمیشن سے روانہ ہوگئیں تھیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل چیف الیکشن کمشنر سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے بھی ملاقات کی تھی۔

اس ضمن میں دونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مستقبل کے رہنماؤں کا انتخاب کرناعوام کا کام ہے اور پاکستان سے تعلقات کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

امریکی سفیر نے کہا کہ امریکا پاکستانیوں کے منتخب کردہ نمائندوں کےساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

انتخابات کی تاریخ پر الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس، امریکی سفیر کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات

ڈونلڈ بلوم چیف الیکشن کمشنر سے کیوں ملے؟ پاکستان میں امریکی سفیر کی ملاقاتوں پر واشنگٹن کی وضاحت

امریکی سفیر کی اس ملاقات پرامریکی محکمہ خارجہ میں بھی صحافیوں نے سوال کیا تھا جس پر امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن کسی ایک جماعت کی حمایت نہیں کرتا۔

اسلام آباد

Chief Election Commissioner

British High Commissioner

Sikander Sultan Raja

Election Commission of Pakistan (ECP)