Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

بلوچستان میں اقتصادی ، توانائی، تعلیمی اور ماحولیاتی ترقی پر کام کرنا ہے، امریکی سفیر

امریکا، پاکستان کو خطے میں اپنا بہترین دوست سمجھتا ہے، ڈونلڈ بلوم
شائع 12 ستمبر 2023 06:36pm
Donald Bloom, the American Ambassador to Pakistan, visited Gwadar - Aaj news

پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے گوادر کا ایک روزہ دورہ کیا ہے۔

گوادر میں پریس بریفنگ کے دوران ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ امریکا، پاکستان کو خطے میں اپنا بہترین دوست سمجھتا ہے۔

امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ گزشتہ 20 سالوں سے امریکا، پاکستان میں سب سے بڑی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

پاکستان میں سابق امریکی سفیر رچرڈ اولسن کیخلاف تحقیقات میں بڑے انکشافات

امریکی سفیر کی نگراں وزیراعظم سے ملاقات، شفاف انتخابات، آئی ایم ایف معاہدے پر عمل پر زور

ڈونلڈ بلوم چیف الیکشن کمشنر سے کیوں ملے؟ پاکستان میں امریکی سفیر کی ملاقاتوں پر واشنگٹن کی وضاحت

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’اس دورے کا مقصد حکومت کی شراکت داری سے بلوچستان میں اقتصادی ، توانائی، تعلیمی اور ماحولیاتی ترقی پر کام کرنا ہے‘۔

Gawadar

US Ambassador Donald Bloom

Pakistan US relations