Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیپلز پارٹی کا ن لیگ کو سخت ٹکر دینے کیلئے ناراض رہنماؤں کا منانے کو فیصلہ، سی ای سی اجلاس میں بلالیا

سی ای سی اجلاس میں پنجاب میں ن لیگ کو ٹف ٹائم دینے کے لئے پارٹی کو منظم کرنے کی حکمت عملی ترتیب دی جائے گی۔
شائع 12 ستمبر 2023 06:09pm

پاکستانی پیپلز پارٹی نے ناراض رہنما لطیف کھوسہ کو لاہور میں ہونے والے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کے اجلاس میں شرکت کیلئے پیغام ارسال کردیا۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری کی مفاہمتی پالیسی کے تحت پیپلز پارٹی نے ن لیگ کو سخت جواب دینے کے لئے اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ سے رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ناراض اراکین کو پارٹی میں لانے اور متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب میں ن لیگ کو ٹف ٹائم دینے کے لئے پارٹی کو منظم کرنے کی حکمت عملی ترتیب دی جائے گی۔

اجلاس میں وقت پر انتخابات کرانے کے لیے الیکشن کمیشن اور نگراں حکومت پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے آئندہ جمعرات (14 سمتمبر) کو بلاول ہاوس لاہور میں ہونے والے سی ای سی اجلاس میں لطیف کھوسہ کو شرکت سے روکا نہیں جائے گا، اجلاس میں سابق صدر آصف زرداری، بلاول بھٹو زرداری اور دیگر بھی شریک ہوں گے۔

سی ای سی کے تمام اراکین کو اجلاس میں ہر صورت شرکت کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔