Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

نگراں وزیر داخلہ کی کشمور مغویوں کے اہلخانہ کو جلد بازیابی کی یقین دہانی

مغویوں کی بحفاظت بازیابی اولین ترجیح ہے، حارث نواز
شائع 12 ستمبر 2023 05:47pm
نگراں وزیر داخلہ سندھ حارث نواز  سے کشمور کے مغوی افراد کے اہلخانہ کی ملاقات، تصویر بذریعہ مصنف
نگراں وزیر داخلہ سندھ حارث نواز سے کشمور کے مغوی افراد کے اہلخانہ کی ملاقات، تصویر بذریعہ مصنف

نگراں وزیر داخلہ سندھ حارث نواز سے کشمور کے مغوی افراد کے اہلخانہ نے ملاقات کی، صوبائی وزیر نے مغویوں کی جلد بازیابی کا یقین دلایا۔

وزیر داخلہ سندھ سے کشمور کے مغوی افراد کے اہلخانہ کی ملاقات کے موقع پر آئی جی سندھ رفعت مختار اور ایس ایس پی ساؤتھ عمران بھی موجود تھے۔

صوبائی وزیر حارث نواز سے ہونے والی ملاقات میں سماجی رہنما شیما کرمانی بھی شریک تھیں۔

اس موقع پر نگراں وزیر داخلہ سندھ حارث نواز نے کہا کہ مغویوں کو بہت جلد بازیاب کرا لیا جائے گا۔

کشمور کے مغوی افراد کے اہلخانہ کو یقین دہانی کرواتے ہوئے حارث نواز نے مزید کہا کہ مغویوں کی بحفاظت بازیابی اولین ترجیح ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے تین تلوار پر شہریوں نے کشمور میں ڈاکو راج کے خلاف احتجاج کیا تھا۔

مظاہرے میں سول سوسائیٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی تھی۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا تھا کہ ساگر کمار اور پریا کماری کو بازیاب کروایا جائے۔

کشمور میں ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں اور مغویوں کی بازیابی کیلئے احتجاج کا انعقاد اقلیتی حقوق مارچ کی جانب سے کیا گیا تھا۔

انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی یقین دہانی پر گزشتہ روز احتجاج ختم کیا گیا تھا۔

karachi

kidnapped

Sindh Police

Kidnapping for Ransom

Kashmore

Haris Nawaz