Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

مری کا 100 سالہ قدیم جھیکا گلی اسکول اب جوڈیشل کمپلیکس بنے گا

اسکول کی اراضی کو جوڈیشل کمپلیکس مری کے نام ٹرانسفر کردیا گیا
شائع 12 ستمبر 2023 05:09pm
سو سالہ قدیم جھیکا گلی مری اسکول کی اراضی جوڈیشل کمپلیکس مری کے نام  ٹرانسفر، فوٹو ــ فائل
سو سالہ قدیم جھیکا گلی مری اسکول کی اراضی جوڈیشل کمپلیکس مری کے نام ٹرانسفر، فوٹو ــ فائل

ملکہ کوہسارمری کے سو سالہ تاریخی ایم سی گورنمنٹ ہائی اسکول جھیکاگلی کی اراضی کو چیف جسٹس لاہور کے احکامات کے بعد جوڈیشل کمپلیکس مری کےنام ٹرانسفرکردیا گیا، طالبعلموں کا کہنا ہے کہ خدارا ہمیں تعلیم سے محروم نہ کریں۔

سو سالہ قدیم جھیکا گلی مری اسکول اب جوڈیشل کمپلیکس بنے گا۔ اسکول کی اراضی کو جوڈیشل کمپلیکس مری کے نام ٹرانسفر کردیا گیا۔

28 اگست کو ڈپٹی سیکریٹری بورڈ آف ریونیو نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مری کو خط لکھا۔

خط میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی زیر صدارت ہونے والے 21 اگست کے اجلاس کا حوالہ دیا گیا جس میں چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ مری میں صوبائی حکومت کی 2 کنال 15 مرلہ زمین سات روز میں عدلیہ کے حوالے کر دی جائے۔

طلبہ، والدین اور اہلیانِ مری کہتے ہیں کہ اس فیصلے سے بچوں کا مستقبل داوُ پر لگ گیا۔ انھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اسکول کی اراضی کو جوڈیشل کمپلیکس کے لیے استعمال نہ کیا جائے بلکہ اسکول کو رہنے دیا جائے تا کہ طلبہ کا مستقبل تباہ ہونے سے بچ سکے۔

یہ بھی پڑھیں :

کراچی: بلڈر مافیا کی کارستانی، تاریخی عمارت جزوی منہدم

امریکا میں پاکستانی سفارتخانے کی ملکیت تاریخی عمارت فروخت

یاد رہے کہ مری جھیکاگلی ایم سی گورنمنٹ ہائی اسکول کی عمارت 1924 میں قائم کی گئی جس کو آج سو سال مکمل ہونے کو ہیں۔ اسکول میں آج بھی 200 سے زائد طلباء و طالبات تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔