Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جہلم: گیس لیکج کے باعث گھرمیں دھماکے سے باپ بیٹا جاں بحق

اہلیہ اور 2 بیٹے جھلسنے سے شدید زخمی
شائع 12 ستمبر 2023 03:34pm

جہلم میں ارسل ٹاؤن کے قریب گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکے سے باپ بیٹا جھلس کر جاں بحق جبکہ اہلیہ اور 2 بیٹے زخمی ہوگئے۔

واقعہ گھر میں گیس لیکج کے باعث پیش آیا جب چولہا جلاتے ہی دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔

،آگ سے جھلس کر والد نعیم ، بیٹا موسیٰ جاں بحق جبکہ اہلیہ شاہین ،بیٹا حیدر علی اور مجتبی شدید زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈاکٹرز کے مطابق زخمیوں کے جسم 60 سے 90 فی صد تک جھلس چکے ہیں۔

Jhelum

gas leakage

GAS BLAST