Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: غیرقانونی مقیم مزید 65 افغان باشندے گرفتار

گزشتہ روز بھی 120 گرفتاریاں عمل میں لائی گئی تھیں
اپ ڈیٹ 12 ستمبر 2023 04:36pm

کراچی میں غیرقانونی طورپرمقیم افغان باشندوں کیخلاف آپریشن جاری ہے۔ مختلف تھانوں کی حدود سے مزید 65 افغان باشندے گرفتارکرلیے گئے۔

کراچی میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف آپریشن تھانہ نیو ٹاؤن ، تھانہ مبینہ ٹاؤن، تھانہ گلستان جوہر، تھانہ بلوچ کالونی ، تھانہ سچل ، تھانہ ایئرپورٹ اور تھانہ شرافی گوٹھ کی حدود میں کیا گیا۔

پولیس کی جانب سے کی جانے والی آج کی کارروائیوں میں 65 افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا۔

اڑتالیس گھنٹے کے دوران پولیس کے ہاتھوں گرفتار افغان باشندوں کی تعداد ڈیڑھ سو سے تجاوز کرگئی ہے۔

غیرقانونی افغانی باشندوں کو گرفتار کرکے فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گٸے۔

گرفتار کیے جانے والے افغان باشندوں سے پولیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

karachi

Afghan citizen arrest