Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: ہاکس بے کے قریب 3 افراد سمندرمیں ڈوب گئے

ریسکیو ٹیم نے 2 افراد کی لاشیں نکال لیں, ایک کو بچالیا گیا
شائع 12 ستمبر 2023 12:11pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں ہاکس بے سینڈس پٹ کے قریب سمندر میں تین افراد ڈوب گئے۔

ایدھی کی ٹیم نے ریسکیو آپریشن کر کے 2افراد کی لاشیں نکال لی جبکہ ایک کو بچا لیا گیا۔

ڈوبنے والے تیسرے شخص کو بےہوشی کی حالت میں سول اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

جاں بحق افراد کی شناخت 30سالہ نعمان اور25سالہ فرحان کےنام سےہوئی۔

بیہوش ہونے والے شخص کا نام طلحہ ہے جس کی عمر 24 سال ہے۔

karachi

Hawks bay