Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نہ ڈائیلاگز نہ جگتیں، امریکی فنکاروں نے دل جیت لیے

پاکستان آکر امریکی فنکارہ کا خواب بھی مکمل ہوگیا
اپ ڈیٹ 12 ستمبر 2023 11:16pm
Neither dialogues nor comedy, American artists won hearts at theatre festival in Karachi - Aaj News

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے تھیٹر کا بین الاقوامی میلہ ”پاکستان تھیٹر فیسٹیول“ آب و تاب سے جاری ہے ۔

تھیٹر فیسٹیول کے چوتھے روز امریکی تھیٹر گروپ اپ لفٹ کی جانب سے تھیٹر ، تھرو دا وویز پیش کیا گیا جس نے شائقین کے دل جیت لیے۔

امریکی فنکارہ حانا گیف نے آج نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ مجھے پاکستانی سامعین سے پیار ہے کیوںکہ جب یہ حوصلہ افزائی کرتے ہیں تو میں انہیں محسوس کرسکتی ہوں، یہ چیزہمارے پاس امریکہ میں اتنی نہیں ہے وہاں عموماً خاموشی ہوتی ہے، تو یہاں پاکستان کے شائقین کو محسوس کرنا بہت خوبصورت لمحہ تھا۔

آرٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے ہماری بہت ساری چیزین ایک جیسی ہے اور بہت ساری مختلف ہیں، جب تک میں یہاں ہوں میں پاکستانی تھیٹر دیکھنا چاہتی ہوں۔ یہاں کے جو تھیٹر میں نے دیکھے ہیں ان میں باتیں زیادہ ہوتی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کہانی سنانے کے فن کے بارے میں بات یہ ہے کہ آپ جہاں کہیں بھی ہوں، آپ مختلف طریقے نکال لیتے ہیں جن کے ذریعے آپ ایسی کہانیاں سنا سکتے ہیں جو عالمی طور پر انسانوں پر مبنی ہوں۔

فزیکل تھیٹر میں،ڈائیلاگز کے بغیر صرف موسیقی اور ایکٹنگ کے ذریعے تین خواتین کی کہانی کو خوبصورتی سے پیش کیا جا رہا ہے ۔

امریکی فنکارہ نکولیے روتھے کا کہنا تھا کہ یہ میرے لیے بہت جذباتی لمحہ ہے کہ ہماری پرفارمنس لوگوں تک پہنچی، میں نے کبھی نہیں سوچا نہیں تھا کے ایسا تجربہ کرونگی یہ ایسا ہے کہ جیسا میرا خواب مکمل ہوا ہو۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بہت خوشی ہوگی کہ ہم پھر پاکستان آئیں میرے لیے یہ بہت شاندار تجربہ راہا، مجھے لگتا ہے کے ہم مستقبل میں ساتھ کام کرسکتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان گھر جیسا لگتا ہے اور لوگوں نے یہ احساس کرایا جیسے ہم گھر میں ہی ہیں۔

امریکن قونصل خانے کی ثقافتی اتاشی اینا ماریا کریلز نے بھی پاکستان تھیٹر فیسٹیول میں خصوصی شرکت کی ۔

ثقافتی اتاشی اینا ماریا کا کہنا تھا کہ ہمارے لئے اعزاز ہے کہ امریکی تھیٹر گروپ آرٹس کونسل کراچی میں پرفارم کررہاہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تھیٹرفیسٹیول میں ثقافتی سفارتکاری ہورہی ہے اس فیسٹیول کے ذریعے ایک دوسرے کی تاریخ اور نقطہ نظرسمجھنے میں مدد مل رہی ہے۔

روز سری لنکن ڈانس گروپ کی جانب سے سری لنکا کے روایتی رقص پر مبنی پروگرام Kanya کا انعقاد کیاگیا جس میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ، قونصل جنرل سری لنکا جگت ابیورنا سمیت مختلف ممالک کے سفارتکاوں نے شرکت کی۔

کنیا میں معروف گلوکار احسن باری، سری لنکن گلوکار سونال پرابھاشیتا، پاکستانی گلوکارہ سونیا اور منیب خان نے اپنی آواز کا جادو جگایا تھا ۔

اس موقع پر صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہاکہ آج پاک سری لنکا دوستی کو 75سال مکمل ہوچکے ہیں، ہمیں پاکستان اور سری لنکا کی دوستی پر فخر ہے، سری لنکا کے فنکاروں نے زبردست پرفارم کیا ہے۔ قونصل جنرل سری لنکا جگت ابیورنا نے کہاکہ میں بہت خوش ہوں، آرٹس کونسل کراچی میں اتنا زبردست پروگرام منعقد کیاگیا ، آج ہم پاک سری لنکا سفارتی تعلقات کا جشن منا رہے ہیں۔

Pakistan Theatre Festival