بلوچستان ہائیکورٹ میں نگراں کابینہ ارکان کیخلاف درخواست خارج
آرٹیکل 62 ،63 کا اطلاق نگراں کابینہ پر نہیں ہوتا، بلوچستان ہائیکورٹ
بلوچستان ہائی کورٹ میں نگراں کابینہ ارکان کےخلاف آئینی درخواست خارج کردی گئی۔
بلوچستان ہائیکورٹ میں شہری کی جانب سےدرخواست دائر کی گئی تھی۔
درخواست میں قادر بخش بلوچ، زبیر جمالی، جان اچکزئی، شانیہ خان کو فریق بنایا گیا تھا۔
چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نعیم اختر اور جسٹس گل حسن نے درخواست پر فیصلہ سنایا۔
عدالت عالیہ نے فیصلے میں کہا کہ آرٹیکل باسٹھ ، تریسٹھ کا اطلاق نگراں کابینہ ارکان پر نہیں ہوتا۔
عدالت نے کہا کہ تمام اعتراضات کا تفصیلی احاطہ کرکے درخواست کو خارج کیا گیا۔
بلوچستان
Balochistan High Court
Balochistan Caretaker Setup
مقبول ترین
Comments are closed on this story.