Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی نجی اسکول کا ویڈیو اسکینڈل: متاثرہ خواتین کا پولیس سے رابطہ، بیان قلمبند

ملزم کے گھر سے مزید اشیا برآمد، نیا مقدمہ درج
اپ ڈیٹ 11 ستمبر 2023 07:10pm
تصویر: اے ایف پی / فائل
تصویر: اے ایف پی / فائل

کراچی کے علاقے گلشن حدید کے نجی اسکول کے ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات میں مزید پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ملزم جنسی ادویات اور منشیات کا عادی نکلا۔ دوسری طرف واقعے کے حوالے سے دو خواتین نے پولیس سے رابطہ کیا ، پولیس نے دونوں کا بیان قلم بند کرلیا، کل جج کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

پولیس نے رات گئے اسکول پرنسپل ملزم عرفان کے گھر کی تلاشی لی، کارروائی کے دوران عرفان کے گھر سے منشیات اور جنسی ادویات برآمد کرلی گئیں۔

جسنی اسکینڈل کے علاوہ ملزم کے خلاف منشیات برآمدگی کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

ملزم کے خلاف نیا مقدمہ مقدمہ اسٹیل ٹاؤن تھانے کے تفتیشی افسر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عرفان نے دوران تفتیش منشیات اور جنسی ادویات کے استعمال کا اعتراف کیا۔

2 خواتین کا پولیس سے رابطہ، بیان قلم بند

کراچی کے علاقے گلشن حدید کے اسکول ویڈیو اسکینڈل میں مزید پیشرفت ہوئی ہے۔

تفتیشی حکام کے مطابق واقعے کے حوالے سے دو خواتین نے پولیس سے رابطہ کیا ہے، دونوں خواتین کو کل جج کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

تفتیشی حکام کے مطابق پولیس سے رابطہ کرنے والی دونوں خواتین کا 161 کا بیان قلم بند کرلیا گیا، متاثرہ خواتین کا جج کے سامنے 164 کا بیان قلم بند کرایا جائے گا۔

حکام نے مزید بتایا کہ متاثرہ خواتین نے پولیس کو ملزم عرفان کیخلاف بیان دے دیا ہے۔

متاثرہ خواتین کا کہنا ہے کہ ’ملزم نے نوکری کا جھانسہ دیکر زیادتی کا نشانہ بنایا‘

Karachi Police

Karachi Crime