Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چلتی گاڑی میں میاں بیوی کا جھگڑا، شوہر نے خود کو گولی مارلی

گاڑی کے اندر سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا پولیس
اپ ڈیٹ 10 ستمبر 2023 06:40pm
کراچی: شہری نے چلتی گاڑی میں خود کو گولی مار کر زخمی کرلیا، تصویر بذریعہ مصنف
کراچی: شہری نے چلتی گاڑی میں خود کو گولی مار کر زخمی کرلیا، تصویر بذریعہ مصنف

کراچی کے علاقے نیو ٹاؤن میں چلتی گاڑی میں بیوی سے جھگڑے کے دوران شوہر نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر زخمی کرلیا۔

ابتدائی طور پر پولیس کا کہنا تھا کہ شوہر کے سینے پر گولی لگی ہے، جس نے مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کی، زخمی شوہر کو نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی کے اندر سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔

زخمی شخص کی شناخت سعود کے نام سے ہوئی، تاجر سعود کا پیسے کا لین دین تھا۔

ایس ایچ او نیو ٹاؤن کا کہنا ہے کہ سعود اہلیہ کے ساتھ گاڑی میں موجود تھا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ اہلیہ کا بیان قلم بند کرلیا گیا ہے، دونوں کے درمیان جھگڑا نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ ابتدائی معلومات دینے والے شہری نے میاں بیوی میں جھگڑے کی اطلاع دی تھی۔

karachi

Suicide

Husband

New Town