Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’ایرانی تیل 5 ارب مالیت کا بزنس بن گیا، اسمگلرز کو ملک بدر کریں گے‘

بلوچستان میں 500 سے زیادہ ایرانی پمپس بند کردیے، نگراں صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی
شائع 10 ستمبر 2023 05:48pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

بلوچستان کے نگراں وزیر اطلاعات جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ ایرانی تیل 5 ارب مالیت کا بزنس بن گیا ہے۔ صوبے میں 500 سے زیادہ ایرانی پمپس بند کردیے۔

کوئٹہ میں نیوز کانفرنس کے دوران جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ کرنسی اور ایرانی تیل کے حوالے سے کریک ڈاؤن کررہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ حوالہ اور ہنڈی ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، کوئٹہ کے ایک علاقے سے 1 کروڑ ڈالرز سے زیادہ ریکور کیے۔

نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان نے مزید کہا کہ بارڈر مینجمنٹ پر کام کررہے ہیں، ایرانی تیل 5 ارب مالیت کا بزنس بن گیا ہے، بلوچستان میں 500 سے زیادہ ایرانی پمپس بند کردیے ہیں۔

جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ ہم ایرانی تیل کے نیٹ ورک کو ختم کریں گے، سندھ حکومت سے بھی سپلائی لائن منقطع کرنے کےلیے مشترکہ کوشش کررہے ہیں۔

صوبائی نگراں وزیر نے کہا کہ اسمگلنگ کا خاتمہ آرمی چیف کے وژن کا حصہ ہے، اسمگلنگ میں ملوث افراد کو ملک بدر کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ غیرقانونی افغان پناہ گزینوں کی وجہ سے امن و امان خراب ہورہا ہے، کس افغان پناہ گزین کو رکھنا ہے اور کسے نہیں رکھنا ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے مسائل کا حل ہماری ترجیح ہے، کھیل کے شعبے کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

بلوچستان

Smuggling

Irani Petrol

Jan Achakzai