Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مظفرآباد : دریائے نیلم میں نہاتے ہوئے 4 طالبعلم ڈوب گئے

دو افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، اندھیرے کے باعث ریسکیو آپریشن روک دیا گیا
اپ ڈیٹ 09 ستمبر 2023 10:44pm

آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں چہلہ پل کے قریب چار طالبعلم دریائے نیلم میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔ دو افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ اندھیرے کے باعث ریسکیو آپریشن روک دیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق پہلے دو نوجوان نے دریائے نیلم میں نہانے کیلئے چھلانگیں لگائیں جبکہ انھیں ڈوبنے سے بچانے کیلئے دوسرے دو نوجوان بھی کود گئے۔

ایک دوسرے کو بچانے کی کوشش میں دیکھتے ہی دیکھتے چاروں نوجوان دریائے نیلم میں ڈوب گئے۔

ریسکیو ٹیم نے دو نوجوانوں عدیل افضل اور شاہد اقبال کی لاشیں نکال لیں جبکہ اندھیرا ہونے کے باعث باسط اور یاسر بشیر کی لاشوں کی تلاش کیلئے جاری ریسکیو آپریشن کل صبح تک روک دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :

تیز رفتار کار پھسل کر دریائے نیلم میں جاگری، 4 افراد جاں بحق

مظفرآباد میں جیپ دریائے نیلم میں جاگری، ایک شخص جاں بجق 8 لاپتہ

مظفرآباد میں دریائے نیلم میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے چاروں نوجوانوں کا تعلق وادی نیلم کے علاقہ کیل سے جو مظفرآباد کے ایک تعلیمی ادارے میں زیر تعلیم تھے۔

واضح رہے کہ دریائے نیلم میں نہانے پر دفعہ 144 نافذ ہونے کے باوجود چار نوجوانوں کی موت کے واقعہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان کھڑے کردیے ہیں۔

ایک ہفتہ قبل پٹھکہ چھون کے مقام پر حادثے کا شکار ایک کار دریائے نیلم میں جا گری تھی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہوئی تھیں۔

azad kashmir

Muzaffarabad

rescue operation

Neelum River