Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کندھ کوٹ سول اسپتال میں کم سن بھائی سے دو خواتین لڑکی کو چھین کر فرار

والدہ بیٹی کو انجکشن لگوانے لائی تھی
اپ ڈیٹ 09 ستمبر 2023 06:41pm
سول اسپتال سے بچی اغوا کرلی گئی
سول اسپتال سے بچی اغوا کرلی گئی

کندھ کوٹ میں اغوا کی وار داتیں تھم نہ سکیں ، سول اسپتال سے ڈیڑھ ماہ کی بچی زرینا میرانی کو دو خواتین نے اغوا کرلیا۔ والدہ نے بیٹی کی جلد بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

والدہ بچی کو سول اسپتال میں ٹیکہ لگوانے لائی تھی ، والدہ بچی کی ادویات میڈیکل اسٹور سے لانے گئی اور بچی کو اپنے بیٹے کے حوالے کرکے گئی۔

دو اغوا کار خواتین لڑکے سے اس کی چھوٹی بہن چھین کر فرار ہوگئیں۔

اغوا کی گئی کسمن بچی کے بھائی نے بتایا کہ دو نقاب پوش عورتیں آئیں انہوں مجھ سے بچی کو زبردستی چھینا اور فرار ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں :

کندھ کوٹ : 1 ماہ میں 7 بچوں سمیت 30 سے زائد افراد اغوا

کراچی: جناح اسپتال کے گائنی وارڈ سے بچہ اغوا، وارڈ سکیورٹی انچارج گرفتار

واقعہ کی این سی ای سیکشن تھانے میں درج کی گئی، جبکہ بچی کے اغوا کے بعد علاقے کے عوام میں بے چینی پھیل گئی۔

Kidnapping for Ransom

Child Kidnap

Kandhkot