Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

گلشن حدید اسکول: پرنسپل کی کم عمر ملازمہ سے بھی زیادتی کا انکشاف

ملزم کی بیوی نے عدالت میں خلع کی درخواست دے رکھی ہے، تفتیشی ذرائع
شائع 09 ستمبر 2023 02:13pm
ملزم عرفان غفور۔ فوٹو — اسکرین گریب/ فائل
ملزم عرفان غفور۔ فوٹو — اسکرین گریب/ فائل

کراچی: گلشن حدید کے نجی اسکول ویڈیو اسکینڈل میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق گلشن حدید اسکینڈل میں ملوث ملزم کی ایک اور ویڈیو پولیس کو موصول ہوئی ہے، ملزم نے اسکول کی کم عمر ماسی کو بھی ذیادتی کا نشانہ بنایا جس کے بعد کم عمر ماسی اسکول چھوڑ کر چلی گئی تھی۔

یاد رہے کہ ملزم عرفان غفور نے اپنے اعترافی بیان میں جبری ذیادتی کی تردید کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرنسپل کے مزید اسکولز کی بھی جانچ کا سلسلہ جاری ہے، جب کہ ملزم کی بیوی نے عدالت میں خلع کی درخواست دے رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

گلشن حدید اسکول ویڈیو اسیکنڈل: سی سی ٹی وی انسٹالیشن کمپنی کا مالک زیر حراست

گلشن حدید اسکول ویڈیوز اسکینڈل: ’پولیس نے جلد بازی میں کیس خراب کردیا‘

تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے رواں سال فروری سے جون تک کا ڈیٹا بھی فارنزک کے لئے بھیج دیا ہے۔

karachi

Sindh Police

Gulshan Hadeed

School Video Scandal